16 جنوری 2015 - 20:06
عراق: داعش کے عناصر کی پسپائی

عراق کے شہر موصل کے جنوب میں واقع بعض علاقوں سے دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے پسپائي اختیار کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراقی فوج ، عوامی رضاکاروں اور کرد پیشمرگہ فورس کی کامیابیوں کے بعد دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر جنوبی موصل میں واقع مخمور اور القیارہ کے علاقوں میں اپنا بھاری جنگی ساز و سامان چھوڑ کر بھاگ گۓ ہیں۔ دریں اثناء عوامی رضاکار فورس نے جنوبی موصل میں واقع تل الشعیر ، جوزانی اور سلطان عبداللہ کو دہشتگرد گروہ داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔ ادھر عراقی فوج کے کمانڈر عبدالامیر خزرجی نے کہا ہے کہ الرمادی شہر کے تمام حساس اور اہم علاقے فوج کے کنٹرول میں ہیں اور عراقی فوجیوں نے دہشتگرد گروہ داعش کے تمام حملے ناکام بنا دیۓ ہیں۔ عراق کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ فلوجہ شہر کے جنوب میں واقع الہیاکل کے علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

.......

/169